بورےوالا: اڈا مانا موڑمیں حبیب بینک کی اے ٹی ایم مشین میں نامعلوم شخص نے ایلفی ڈال دی,اورفنگر سکین ہو نا بند ہو گئے ,بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے والی خواتین پریشان, اورخوار ہو گئی ,اور مشین کو ناکارہ بنا دیا گیا ,ملزم کا طریقہ واردات اب تک کسی کی سمجھ میں نہیں آسکا۔ کون ہے جو کسٹمر کے روپ میں پہلے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتا اورفنگر سکین والی جگہ پر ایلفی ڈال کرغائب ہو جاتا ہے,دو ہفتہ سے خواتین کو رقم نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے, یہ ملزم کون اس کا مقصد کیا ہے، جو نہ پیسے نکالتا ہے ,بس ایلفی ڈال کر چلا جاتا ,ملزم نے  بینک کے اے ٹی ایم  بائیومیٹرک کو دو بار نشانہ بنایا ہے, سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی نشاندھی کی جارہی ہے