حب ( یاسین بُلیدی ) صدر پولیس پولیس تھانہ کے ایس ایچ او شاہ نواز مینگل کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف تاپڑتوڑ کاروائی گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کاسرغنہ پانچ کارندوں سمیت گرفتار مسروقہ سامان برآمد گزشتہ شب لاسی روڈ پر ہندو تاجر کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار لوٹے گئے نقدی رقم اور دیگر سامان برآمدکرلیئے۔ ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر تھانہ شاہنواز مینگل نے پولیس پارٹی کےہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائی کرتے ہوئے حب صدر تھانے کے علاقے اکرم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے گھروں سے لوٹےگئے سامان اورنقدی رقم برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دن کو گلیوں میں سموسہ فروش بن کر گھروں کا ریکی کرتے تھے اور رات کو گھروں میں ڈکیت کرتے تھے ملزمان نے پانچ سے چھ گھروں میں ڈکیتی کے اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتےھوئےمزید تفتیش شروع کیا ۔ایس ایچ او حب صدر شاہنواز مینگل نے پولیس ٹیم ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب لاسی روڈ پر ہندو تاجر سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت کو گرفتار کرلیا ملزم سے لوٹے گئے 80 ہزار روپےارو 20 ہزراروپے سکے برآمد کرلئے۔ پولیس ایس ایچ اونےکہاکہ عوام کےمال وجان کاتحفظ پولیس کی زمہ داری ھےجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائیاں جاری رہیں گے۔ شہر کی امن و امان کو بحال رکھنا اولین ترجیح ھے۔ جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم رعائت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نےکہاکہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کوروکنے اور شہرکوجرائم سےپاک رکھنےکیلئےپولیس کےجْوان ہمہ وقت الرٹ ہیں۔بازار اور گلیوں میں پولیس گشت کوبڑایاھے۔اور شہرکی کنٹرول کوپولیس اپنےہاتھ میں رکھنےصلاحیت رکھتاھے۔