ملتان ،8 اکتوبر آفات سے بچاؤ کاقومی دن ، وطن عزیز پاکستان کومضبوط اورمحفوظ بنانے کیلئے ہرفرد شہری دفاع کی تربیت حاصل کرے : تنظیم شہری دفاع
ملتان (صفدربخاری سے ) 8 اکتوبر آفات سے بچاؤ کےقومی دن کےحوالہ سے تنظیم شہری دفاع کے زیر اہتمام سول ڈیفینس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ خان، چیف انسٹرکٹر فہیم امداد، رحیم بخش، گروپ وارڈنز غضنفر ملک، خواجہ دلشاد احمد اورقمبرعباس نےکہا کہ وطن عزیز پاکستان کومضبوط اورمحفوظ بنانے کیلئے ہرفرد شہری دفاع کی تربیت حاصل کرےاور ملک وقوم کیلئے جذبہ حب الوطنی کےساتھ اپنا ذمہ دارانہ فعال کردار ادا کرے 8 اکتوبر 2005 کاسانحہ ہم اج تک نہیں بھولے مستقبل میں ناگہانی آفات کےدوران کم سےکم جانی ومالی نقصان اور صورت حال سے نمٹنے کیلئے اگاہی وتربیتی مہم شروع کی جارہی ہے سیمینار میں پوسٹ وارڈنز ملک خادم حسین، اجمل رونگھا، عمیررضا، ملک ابوبکر، کامران علی ودیگرشریک تھے سیمینار میں زلزلہ ذدگان کےایصال ثواب اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی






































Visit Today : 144
Visit Yesterday : 438
This Month : 7757
This Year : 71476
Total Visit : 176464
Hits Today : 769
Total Hits : 1004890
Who's Online : 2






















