ملتان:سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیر اہتمام مرکزی آفس چوک کمہارانوالہ میں محسن سرائیکی وسیب سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لیے بچوں نوجوانوں اور بزرگوں نے قرآن پاک اٹھا کر دعا مانگی ۔چئیرمین مہر مظہر عباس کات نے قرآن پاک اٹھا کر دعا کروائی انہوں نے قرآن کریم اٹھا کر خدا کی بارگاہ میں قرآن پاک کی عزت کا واسطہ دے کر کہا کہ یا رحمن اللہ اس پاک کتاب کی عزت کا صدقہ گھروں ہسپتالوں میں جتنے بھی مریض ہیں ان کو جلد صحت یابی عطاء فرما اور خاص کر محسن سرائیکی وسیب سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی صاحب کو اس پاک قرآن کا صدقہ صحت کاملہ عطا فرما اور ان کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرما۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ہمارے سرائیکی وسیب کے لیے جتنا کام کیا ھے اور سرائیکی صوبہ کے لیے جتنی جدوجہد کی ھے ان کی خدمات کے اعتراف میں وسیب کے ہر شخص پر ان کی صحت یابی اور درازی عمر کے لیے دعا کرنا واجب ھے اس لیے سرائیکستان نوجوان تحریک نے اپنے وسیب کے محسن کی لمبی زندگی کے لیے خدا کی بارگاہ میں اس کی لاریب کتاب کو اٹھا کر اس رحمن اللہ کو واسطہ دے کر دعا مانگی ھے ۔مہر مظہر کات نے عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کروائی۔دعائیہ تقریب میں بچوں نے چارٹ اٹھا رکھے تھے جن پر سید یوسف رضا گیلانی کی تندرستی درازی عمر کے لیے دعائیہ کلمات درج تھے ۔