ملتان (صفدر بخاری سے) انجمن تاجران صدربازارکینٹ کےصدرچوہدری محمودعلی کی زیر صدارت کینٹ کی تاجر تنظیموں کارابطہ اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، ظفراقبال خان، شیخ محمد شفیق اور راناشاھدنے کہا شہرکےسب سےبڑےتجارتی مرکزکینٹ کے بازاروں میں ٹریفک وارڈنزنہ ہونے کےسبب ٹریفک سسٹم درہم برہم ہوکررہ گیا ہے ون وے کی بڑے پیمانے پرخلاف ورزی کےباعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے جسکی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ھورہےہیں کینٹونمنٹ تاجر برادری اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کرتےہیں اجلاس میں کلب عابد خان، رانامبشررئیس، خواجہ دلشاد احمد، شیخ محمد طاہر، اعجاز کریم، سجاد احمد بھٹی ، باسط توقیر انصاری ودیگرشریک تھے