ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، بارہ ربیع الاول منگل 19 اکتوبر کو ہوگی
bbc news urdu نے Thursday، 7 October 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، بارہ ربیع الاول منگل 19 اکتوبر کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ یکم ربیع الاول کل بروز جمعہ 8 اکتوبر کو ہوگی اسی طرح 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ ماہ ربیع الاول 1443 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی جب کہ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 115
Visit Yesterday : 438
This Month : 7728
This Year : 71447
Total Visit : 176435
Hits Today : 439
Total Hits : 1004560
Who's Online : 6






















