ملتان : ممبر پنجاب بار کونسل خانیوال سیریل نمبر 1 کے امیدوار عبدالعزیز خان پُنیاں ایڈووکیٹ نے ملتان ڈسٹرکٹ خواتین بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ ایک بڑے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ، بار ایسوسی ایشنز کی مضبوطی اور انصاف کی فراہمی کے لیے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں قانون کی بالادستی کے علمبردار ہیں، اس لیے اُن کے مسائل کا حل نہ صرف بارز بلکہ پورے عدالتی نظام کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ عبدالعزیز خان پُنیاں نے کہا کہ اُن کی جدوجہد کا مقصد خدمت، دیانت اور وکلاء کے وقار کی بحالی ہے۔خصوصا خواتین وکلاء کے حقوق اُن کی بہتری کے لیے قوانین بنائیں گے۔ اجلاس میں خواتین وکلاء نے ان کی پالیسیوں اور وکلاء دوست ایجنڈے کو سراہا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حمیرا خان جوئیہ،محمد ندیم ظفر پنیاں، عمر حیات راٹھ،مہر عزیز پنیاں،ارم ریاض،فرزانہ یاسمین، میڈیم صنوبر،میڈیم فرزانہ رانا،شمسہ کنول،شعوانہ ودیگر بار رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز خان پُنیاں ایڈووکیٹ تجربہ، عزم اور خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار ہیں، جن کی کامیابی سے وکلاء کے حقیقی مسائل حل ہوں گے۔اور اُن کی بھر پوُر حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔جبکہ تلاوت نورین اشرف، اور نعت کے فرائض رابعہ نے ادا کئے۔