ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سیدعبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ الگ صوبے کا قیام ہماری منزل ہے پیپلز پارٹی ایوانوں میں بیٹھ کر سرائیکی خطے کے کڑوروں مظلوم عوام کے حقوق کی حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہی ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب الگ صوبہ بنے گا اور اس خطے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا سلیم شہزاد پیپلز پارٹی کے سینیئر ساتھی ہیں جن کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے نائب صدر سلیم شہزاد سے گیلانی ہاؤس میں کی گئی ملاقات میں کیا سید عبدالقادر گیلانی نے مزید کہا کہ سرائیکی خطہ کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی نے پہلے بھی عملی معنوں میں جدوجہد کی اور اربوں روپے کے پراجیکٹ پایہ تکلیف تک پہنچائے گئے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اب بھی خطے کی ترقی مہنگائی اور بے روزگار ی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔