کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد اکرم شادمنعقدہ ہوا،،مہمان خصوصی حاجی محمد یوسف انصاری تھے
ملتان: کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد اکرم شاد کنونیئر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان منعقدہ ہوا،جس میں مہمان خصوصی حاجی محمد یوسف انصاری صدر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان تھے،اجلاس میں چوہدری محمد لطیف گجر صدر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان،مہر بلال آہیر جنرل سیکرٹری ضلع ملتان،احسان علی قریشی صدر لیبر ونگ ملتان،محمد علی قریشی انفارمیشن سیکرٹری ملتان،اشفاق محمودخان نائب صدر ملتان،مختار حسین بھٹی،راشد حسین راجپوت،رانا جنید،ابوبکر خان،انعام الہی ودیگر شریک تھے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلد از جلد منسٹر بلدیات پنجاب سے ملاقات کی جائے اور بلدیاتی الیکشن جلد ازجلدکروانے پر زور دیا جائے کیونکہ صرف بلدیات پنجاب میں نہیں باقی صوبے بلدیات پر کام کررہے ہیں،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جو دوست کونسلرز اتحاد سے ناراض ہیں ان کو ساتھ شامل کیا جائے جس کیلیئے صدر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان حاجی یوسف انصاری نے ڈاکٹر محمد اکرم شاد کو ٹاسک دیا کہ اپنی ٹیم بنائیں اور ناراض دوستوں سے ملاقات کریں اور ان کو ہر حال میں ساتھ شامل کریں سیاست میں دروازہ بند نہیں کیا جاتا ہر حال میں کونسلرز اتحاد کو متحد رکھنا مقصود ہے جہاں میری بھی ضرورت ہو میں حاضر ہوں،اس موقع پر احسان علی قریشی صدر لیبر ونگ ملتان نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2024اسی ماہ پنجاب اسمبلی میںپیش کیا جارہا ہے کونسلرز اور بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات کے تحفظ کیلئے جلدازجلد اپنے تحفظات پنجاب حکومت تک پہنچائے جائیں،چوہدری محمد لطیف گجر اور بلال آہیر نے بلدیاتی الیکشن کیلئے حکومت پنجاب کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی کونسی مجبوری پنجاب کو ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کا کہہ کر پھر چب ہوجاتی ہے عوام مسائل کا شکار ہے جو بلدیاتی نمائندگان حل کرتے ہیں،اجلاس کے اختتام پر محمد طفیل کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری پنجاب وملتان،محمد حفیظ جوئیہ نائب صدر ملتان اور طارق خان کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی اور آئندہ اجلاس جلداز بلوانے کیلئے تمام ممبران نے زور دیا۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 338
Total Hits : 840479
Who's Online : 5




















