سیاسی استحکام کے بغیر معیشت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا : رؤف خان ساسولی
ملتان : جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اتنی مضبوط نہیں جتنے حکمران طبقہ کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں سیاسی استحکام کے بغیر معیشت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا پوری کابینہ میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہی متحرک ہیں اور باقی کابینہ فارم 47 کو انجوائے کر رہی ہے پارہ چنار ایک ضلع ہے جس کے گزشتہ چار ماہ میں مسائل حل نہیں کیے جا سکے تو ملک بھر کے مسائل پر کس طرح توجہ دی جائے گی فارم 47 کی پشت پناہی کرنے والے اگر با صلاحیت لوگوں کی پشت پناہی کرتے تو جتنی فارم 47 کے نااہل لوگوں نے فارم 47 کی بےعزتی کرائی ہے اگر باصلاحیت ہوتے تو تھوڑی بےعزتی ہوتی ایسی صورتحال میں فوری انتخابات کرائے جائیں اور منتخب نمائندوں کو ملک حوالے کیا جائے ورنہ فارم 47 پر کامیاب ہونے والوں کی صلاحیتیں ملک بھر کی جہاں عوام نے دیکھی وہاں پشت پناہی کرنے والوں نے بھی جانچ لیا ہے اب مزید بے صلاحیت لوگوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے اور پارسائی کی بھی بھرپور دعویدار ہے مخلوط جماعتیں اور مخلوط حکومتیں ہمیشہ بلیک میلنگ کی شکار رہی ہے جو عوام اور ملک کی بہتری کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے انا پرستی اور ہٹ دھرمی سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے مفاد میں بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 328
Total Hits : 840469
Who's Online : 5




















