ملتان :  چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے مخدوم سید روشن علی شاہ گردیزی سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔اس سلسلہ میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ضلع کے چیئرمین خواجہ عمار یاسر اور شہوار حسین دربار شاہ گردیز کے سجادہ نشین مخدوم سید روشن علی شاہ گردیزی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاء مغفرت کی اس موقع پر سید عباس گردیزی،سید جاوید حیدر گردیزی بھی موجود تھے۔