تعلیم یافتہ ہنر مند خواتین ملک کی معاشی ترقی کا اہم ستون ہے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان(صفدربخاری سے) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ خواتین میں تعلیم کی اہمیت کسی بھی ملک میں پہلے سے زیادہ آج ہے،خاص طور پر مسلمان ملکوں میں کیونکہ خواتین کی تعلیم اور ہنر کے بغیر کوئی بھی ملک معاشی طور پر کبھی مضبوط نہیں ہو سکتا،ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم کی اہمیت پر اتنا زور دیا اورارشاد فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی جانا پڑے،پاکستان میں مسلمان ملکوں میں خواتین کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کا ہونا خوش آئند ہے ،کانفرنس میں 44 ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں، لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اجتماعی طور پر کوئی ایسا لائحہ عمل بنایا جائے جس میں خواتین کی تعلیم ان کے درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے ایسی عملی جامع پالیسی مرتب کی جائیں جس میں دور اندیش نتائج ہوں اور آنےوالی نسلوں کے لیے مثال ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی جھوک بلو این اے 148 میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 336
Total Hits : 840477
Who's Online : 5




















