امریکا لاس اینجلس کی آگ کی تپش دیکھے اور غزہ کی قیامت کا احساس کرے: لیاقت بلوچ
bbc news urdu نے Saturday، 11 January 2025 کو شائع کیا.
لاہور : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا لاس اینجلس کی آگ کی تپش دیکھے اور غزہ کی قیامت کا احساس کرے۔ لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے کاغذی جمع تفریق ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور بے جا ٹیکسز سے معیشت کا پہیہ جام ہے، بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 324
Total Hits : 840465
Who's Online : 5




















