ملتان (صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں 12 روپے کمی کے اعلان کا فیصلہ خوش ائند ہے مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مزدور پیشہ طبقہ کی معاشی بدحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے زمینی حقائق کے مطابق حکومت بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کرے تاکہ عام غریب شہری کو بہتر انداز میں ریلیف مل سکے اور حکومت کے حوالے سے بھی بہتر پیغام جائے گا تو عام غریب شہری کے دل میں حکومت کی قدر بڑھے گی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایوانوں میں حقیقی معنوں میں آواز بلند کر رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ گیس، اٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائےخوردونوش وصرف کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کرے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے طبقات خوشحال ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں تاکہ پڑھے لکھے اور بے روزگار نوجوان اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کر سکیں جو اج شدید معاشی بدحالی سے دوچار ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت چھائی ہوئی ہے ۔