ملتان: نیشنل تاجر اتحاد پاکستان تاجر و ہاؤسنگ سوسائٹیز کے تحت منتخب نمائندوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ہمارا منشور باہمی اتحاد۔ تاجر برادری و عوامی فلاح اور حکومتی اداروں کے ساتھ مثبت تعلقات کا فروغ ہے۔چئیرمین نیشنل تاجر اتحاد پاکستان میاں امتیاز احمد شیخ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب جنرل سیکرٹری ایگرک سوسائٹی ملتان پبلک سکول روڈ عثمان ستار کو مبارکباد کے موقع پر خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کے سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ ۔ سیکرٹری انفارمیشن ملک اسماعیل علی شجراء۔ سٹی صدر ملتان عمر صدیق انصاری ۔ جنرل سیکرٹری پروفیسر زین انصاری اور عبدالستار چارٹڈ اکاونٹنٹ صدر ملتان ٹیکس بار۔محمد بلال۔محمد حفیظ خان۔ چوہدری محمد اشرف۔ راحت خان لنگاہ بھی موجود تھے،اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکرٹری عثمان ستارنے کہا کہ ایگرک سوسائٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے نئی کابینہ پر عزم ہے۔باؤنڈری وال کی مرمت۔ گرین بیلٹ کی بحالی۔ پارک میں مکمل سہولیات۔ اور مسجد کی تزئین و آرائش بارے امور ترجیحی بنیادوں پر شروع کرانے جارہے ہیں، عثمان ستار نے مزید کہا کہ سوسائٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کے لیے فنڈز کی قلت ہے۔ یہاں پر موجود دکانوں کی اکشن کے لئے لاہور رجسٹرار کے پاس منظوری فائنل تعطل کا شکار ہے۔ جس سے سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوسائٹی ایم ڈی اے سے باقاعدہ منظور شدہ ہے اور اس پر کسی قسم کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے پابندیاں نہیں ہیں۔ ان شاءاللہ یہاں کے رہائشی و کاروباری افراد کو درپیش تمام تر مسائل کا دیرپاء حل نکال کر آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔