ڈسٹرکٹ با ر الیکشن ،،، ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے اُمیدوار برائے صدا رت ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن محترمہ سیدہ بشریٰ نقوی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
ملتان(صفدربخاری سے)ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (خالد اسد گروپ)اُمیدوار برائے صدا رت ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن محترمہ بشریٰ نقوی کے اعزا زمیں استقبالیہ کا اہتمام چوہدری جمیل اینڈ کمپنی میں کیا گیا,جس میں ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (چوہدری خالد اسد گروپ) نے معزز مہمانوں کو اپنی اس دعوت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، اس ہائی ٹی میں سینیئرز وکلاء سپریم کورٹ، ہائی کورٹ مرزا عزیز اکبر بیگ، محمود اشرف خان، خالد اشرف ریاض الحسن گیلانی احمد رضا، نور ٹانگرا صاحبان کے ساتھ مزید سینیئرز ممبران بھی دعوت میں تشریف لائے۔استقبالیہ کی ابتداء کلامِ پاک سے ہوئی آصف علی خان نے تلاوتِ کلامِ پاک سے نوازا اور نعت شریف کے بعد چودری خالد اسد (گروپ لیڈر) ملتان ٹیکس بار نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور چوہدری خالد اسد چوہدری، جمیل و دوسرے ممبرانِ ٹیکس بار کی طرف سے گلدستہ میڈم بشریٰ نقوی اور معزز ممبران کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر (گروپ لیڈر) چوہدری خالد اسد نے تمام مہمانوں کو اس استقبالیہ دعوت کو قبول کرنے اور شمولیت کرنے پر اپنی اور ممبرانِ ٹیکس بار کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور میڈم بشریٰ نقوی امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان سمیت محمود اشرف خان اور مرزا عزیز اکبر بیگ کے ساتھ ساتھ تمام دوستوں کو ملتان ٹیکس بار (خالد اسد گروپ) کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ انشاء اللہ (خالد اسد گروپ) اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں نہ صرف حمایت بلکہ کامیابی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرے گا۔اس موقع پر چوہدری محمد جمیل، عمران نواز، شاہد سلیم، رانا عمران، کاشف رشید، چوہدری تنویر شہزاد، میاں خالد حسین اور ملتان ٹیکس بار کے موجودہ صدر شبیر فخر الدین نے بھی خطاب کیا اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔اس موقع پر امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان بشریٰ نقوی نے بھی تمام خالد اسد گروپ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں تمام گروپ کی مشاورت سے مستقبل میں ساتھ دینے کا یقین دلایا کہ وہ ہر موقع پر اپنے ممبران ٹیکس بار خالد اسد گروپ کے ساتھ ساتھ ہونگی۔اس پروقار تقریب میں ریاض الحسن گیلانی نے بھی (خالد اسد گروپ) کی بھرپور حمایت اور دعوت کا شکریہ ادا کیا۔احمد رضا نے بھی خالد اسد کے گروپ کے اتنے کم وقت میں ہائی ٹی کا اہتمام کرنے اور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین گرینڈ الائنس محمود اشرف علی خان نے چوہدری خالد اسد اور ان کے ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خالد نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنے گروپ کو برقرار رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں جو ان کے ساتھ نہ صرف جان و مال بلکہ ہر بات پر ان کی حامی بھرتے ہیں۔انہوں نے اس پرتکلف چائے اور خصوصی طور پر اتنے کم وقت میں تیاری کرنے پر اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے خالد اسد اور ان کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح سینیئر ممبر پاکستان مرزا عزیز اکبر بیگ نے بھی چوہدری خالد اسد کو مبارک باد دی کہ ان کے زیرِ سایہ گروپ ممبران نے نہ صرف بھرپور طریقے سے چائے کا اہتمام کیا بلکہ ہر طرح سے بھرپور حمایت کرنے پر بہت شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دیگر وکلاء کے ہمراہ ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض سابق صدر ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نوید الظفر شیخ ایڈووکیٹ نے ادا کیے۔





































Visit Today : 58
Visit Yesterday : 485
This Month : 12775
This Year : 60611
Total Visit : 165599
Hits Today : 384
Total Hits : 840525
Who's Online : 4




















