شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے: پاکستان
www.bbcnewshd.com نے Friday، 10 January 2025 کو شائع کیا.
نیویارک:سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہاکہ اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے، ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایاجائے جو جامع اور مستحکم ہو۔منیر اکرم نے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے، حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے، بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل اور عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔سلامی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب نے عبوری حکومت کے رہنماں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیر مقدم کیا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 350
Total Hits : 840491
Who's Online : 4




















