ملتان (صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بارالیکشن سینئر قانون دان محترمہ صائمہ عامر ایڈووکیٹ نے ملک جاوید ڈوگر کے اعزاز میں استقبالیہ میں ملتان بار کے وکلا کی بھرپور پاور شو .محترمہ صائمہ عامر ایڈوکیٹ، ملتان بار اور ملتان ٹیکس بار کے وکلا کی کثیر تعداد نے امیدوار برائےصدارت ملک جاوید علی ڈوگر ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر ملک جاوید ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وکلا برادری کے حقوق کی پاسداری اور بار کی عزت تکریم اور وقار کی سربلندی میری اولین ترجیح ہوگی اور وکلا برادری کے مسائل کے حل کیلیے شبانہ روز کاوشیں کرونگا ۔ وکلا برادری کا اعتماد ہی دراصل میری کامیابی کی نوید ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانوندان صائمہ عامر خان ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر دیگر مہمانان گرامی میں ملک محمد عامر ڈوگر ایڈووکیٹ( ایم این اے )شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ۔ موجودہ صدر ڈسٹرکٹ بار محمد عمران خان خاکوانی ایڈووکیٹ۔ جنرل سیکرٹری عارف شاہ ایڈووکیٹ۔ صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ۔صدر ٹیکس بار عبدالستار ایڈووکیٹ۔ محمد یونس غازی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ٹیکس بار عمران غازی ایڈووکیٹ. محمد اکرم خان ایڈووکیٹ۔ ملک رضوان ہانس ایڈووکیٹ۔ محمد جہانزیب خان ۔محمد اعظم خان بابر فیض رسول لابر ایڈووکیٹ۔ بیرسٹر ملک سہیل عاشق شجرا۔ فیروزہ فیض ایڈووکیٹ۔ ظل فاطمہ ایڈووکیٹ اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ شامل تھے۔اس موقع پر ایم این اے و معروف قانوندان ملک محمد عامر ڈوگرایڈووکیٹ ۔ میزبان صائمہ عامر خان ایڈووکیٹ شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ۔ صدر DBA محمد عمران خان خاکوانی ۔ جنرل سیکرٹری عارف شاہ۔ اور ٹیکس بار کے صدر عبدالستار ایڈووکیٹ ۔ محمد یونس غازی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان پاکستان بھر کی بڑی بارز میں نمایا ں مقام رکھتی ہے آج اس بار کے الیکشن میں ملک جاوید علی ڈوگر ایڈووکیٹ اکثریتی وکلا کے متفقہ امیدوار ہیں اور انشا اللہ 11 جنوری کو وکلا برادری کے بھرپور اعتماد سے انہیں کامیابی نصیب ہوگی اس حوالے سے الیکشن ڈے کی تیاریوں پر ہماری بھر پور توجہ مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ سینئر وکلا۔ نوجوان وکلا اور خواتین وکلا جس انداز میں محنت کر رہے ہیں 11 جنوری کا سورج ملک جاوید ڈوگر کی کی کامیابی کی خوشی کی نوید سے طلوع ہوگا اور ہماری محنت اور لگن ضرور رنگ لائے گی تقریب میں فراست علی چاون ایڈووکیٹ۔ چوہدری منصور ایڈووکیٹ۔ محمد ابوبکر ایڈووکیٹ۔ سید محمود جنید ایڈووکیٹ ۔مرزا مدثر بیگ ایڈووکیٹ۔ غلام نبی طاہر ایڈووکیٹ۔ سہیل بھٹی ایڈووکیٹ فردوس جمال ایڈووکیٹ۔ عائشہ علی ایڈووکیٹ۔ سمیت دیگر وکلا شریک تھے۔ نظامت کے فرائض شاہد محمود انصاری نے ادا کئے۔