سماج دشمن عناصر کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے پوری قوم پریشانی کا شکار ہے : تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے اج پوری قوم انتہائی پریشانی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی توجہ دیں تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو ایک طرف دہشت گرد ملک و قوم کا امن تباہ کرنے کے در پے ہیں تو دوسری جانب سٹریٹ کرائم میں اضافے نے چھوٹے تاجروں اور عام شہری کو عدم تحفظ کا شکار کر کے رکھ دیا ہے ایسے حالات میں چھوٹے تاجروں کا کاروبار زندگی بحال رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں انجمن تاجران دولت گیٹ سرکلرروڈ، افشار چوک،عید گاہ روڈ، زکریا مارکیٹ،النگ دولت گیٹ کے نومنتخب عہددارن کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب صدر میاں تنویر حسین لنگاہ جنرل سیکرٹری شیخ عابد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوکوشش کی ہے جس کا یہ ثمر ہے کہ آج تیسری مرتبہ ہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ہماری مارکیٹ کے تاجروں کا ہم پر اعتماد کرنااور ہمیں تیسری مرتبہ بلا مقابلہ منتخب کرنایہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنی مارکیٹ کی بہتری کے لیے کام کیے ہیں یہ بھی اعزاز ہماری مارکیٹ کو ہے کہ ہماری مارکیٹ ملتان کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس میں تین ہزار سے زائد دکانداراپنا کاروبار کرتے ہیں انشاء اللہ پہلے کی طرح اس دفعہ بھی ہم اپنے دکانداروں کے بہتری اور دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کو شاہ رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ تھے اب بھی ہم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اپنا الحاق کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ ہمیشہ خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں ہم نے اپنی مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل بخوبی حل کیے ہیں اور آئندہ بھی ان کی قیادت میں اپنے تاجروں کے مسائل حل کریں گے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی نے بھی خطاب کیاجبکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سرپرست اعلی سردار اسلم جاوید گنڈاپور،جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا ہاشم علی، ملتان کے چیئرمین کاشف رفیق، جوائنٹ سیکرٹری ملتان یعقوب راجپوت،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیصل محمود،گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے صدر راؤ لیاقت علی،ٹی چوک شاہ رکن عالم کے صدر چوہدری شہباز اختر،معصوم شاہ روڈ کے صدر ذیشان ظفر،انجمن تاجران دولت گیٹ کے گروپ لیڈر مخدوم پیر سید غلام مصطفی گیلانی،ڈپٹی گروپ لیڈ سید منور علی شاہ،سرپرست اعلی سلیم اللہ خان،سینیئر نائب صدر مخدوم سید حامد رضا شاہ،چیئرمین خواجہ رضوان صدیقی،نائب صدر سرکل روڈ وسیم فاروقی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد حیدر خان،نائب صدور، کامل صغیر،ملک روشن خلیل،شیخ محمد اسلم،مرید عباس،حسن جاوید،ملک شہباز اکرم،رمضان شاہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اجاز حسین،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری سخی عباس،سیکرٹری نشر و اشاعت اورنگزیب خان کھیڑا، سیکرٹری اطلاعات محمد خلیل، چیئرمین مجلس عاملہ خواجہ عمران صدیقی، سینیئر وائس چیئرمین تقی حسن،وائس چیئرمین محمد اجمل،ممبر مجلس عاملہ سہیل احمد، ملک شاہ رخ،لطیف اقبال، محمد اسلم، فیصل شخانہ، رضا مصطفی ودیگر عہددارن سمیت تاجران کی بڑی تعداد میں شریک تھے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ اب شہری مغرب کے بعد گھر سے نکلتے ہوئے گھبراتے ہیں امن و امان کی ناقص صورتحال کی وجہ سے ملک کی معیشت متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص مڈل کلاس طبقہ پس کر رہ گیا ہے جس کے لیے گھریلو اور دکانوں کے اخراجات پورے کرنا محال ہو چکے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے جو ملک کا امن پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں اسی طرح ملتان پولیس چوری اور ڈکیتی سمیت سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے تاکہ تاجروں اور عام شہریوں میں پاء جانے والی بے چینی ختم ہو






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 356
Total Hits : 840497
Who's Online : 3




















