ملتان: کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ انسانیت سب چیزوں سے افضل ہے تمام مذاہب احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں ہمیں امن بھائی چارے اور صلح کی طرف بڑھنا چاہیے۔معاشرے کو پرامن بنانے کے لئے نوجوانوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم انسانوں کو جوڑنے کی بات کریں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایگزیکٹیو سیکریٹری کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ انسانیت کو اہمیت دینا وقت کی ضرورت ہے اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر مشترکات کو فروغ دیکر مثالی معاشرے قائم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم کسی کے ساتھ اپنے بھائیوں کی طرح سلوک نہیں کرتے تو ہم انسان کہلوانے کے قابل نہیں ہیں۔ہم مختلف مذاہب کے لوگ ملکر پر امن طریقے سے پاکستان میں رہ رہے ہیں یہ اس معاشرے کی خوبصورتی ہے اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس موقع پرپروفیسر عبد الماجد وٹو،سرفراز کلیمنٹ ، سلطان محمود،شاذر گل ،امروزگل ،حنا سلمان ،مریم غازی سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔