میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قبرستانوں میں تدقین کے لئے سرکاری نرخ مقرر کر دیئے
bbc news urdu نے Thursday، 9 January 2025 کو شائع کیا.
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدقین کے لئے سرکاری نرخ مقرر کر دیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کیلئے 14 ہزار300 روپے نرخ مقرر کر دیا ہے، تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کرنے کا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی، شہری قبرستان میں تدفین کیلئے مقررہ 14300 روپے سے زائدادا نہ کریں، زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبریں مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی ہے، کسی کو بھی کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنےکی اجازت نہیں ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 87
Visit Yesterday : 485
This Month : 12804
This Year : 60640
Total Visit : 165628
Hits Today : 539
Total Hits : 840681
Who's Online : 3




















