ملتان پیرا میڈیکل الیکشن،،،پرائم گروپ کی جیت یقینی ہے : چوہدری زاہد مسعود
ملتان(صفدربخاری سے) سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان اور ان شاء اللہ ایم پی اے پی پی 215چوہدری زاہد مسعود نے کہا ہے کہ آل کلرک ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال ملتان کے انتخابات قریب ہیں۔محمد اشرف ساقی پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف پرائم گروپ کے بانی ہیں،عمران مانی وینس صدر،ملک منور بوسن چیئرمین ،جواد یوسف وینس نائب صدر،سید عبدالباسط ہاشمی جنرل سیکرٹری ،عرفان اشرف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار ہیں ۔پرائم کی جیت ان شاء اللہ یقینی ہے ہماری بھرپورسپورٹ،دلی حمایت اپنے ان دوستوں کے ساتھ شامل حال ہے اور رہے گی۔ان کی کامیابی پیرا میڈیکل سٹاف کی جیت ہوگی ۔اس موقع پربانی پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف پرائم گروپ محمد اشرف ساقی نے کہا کہ پیر امیڈیکل سٹاف وجان سے خدمت خلق کا بیڑ ااُٹھائے ہوئے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ۔ہمارا مشن نیک اور دلی مقصد ایک ہے۔ ہماری پوری ٹیم نیک جذبے کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ان شاء اللہ کامیابی ملے گی اور حسب سابق ،حسب ِروایت ایمانداری سے اپنا کام جاری رکھیں گے ۔نائب صدر کے امیدوار جواد یوسف وینس نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور اللہ پاک کے شکر گذار ہیں جس نے ہم جیسے ناچیز بندوں کو خدمت خلق کیلئے چن لیا ہے دعا ہے کہ کار خیر کا یہ سفر جاری وساری رہے۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 358
Total Hits : 840499
Who's Online : 3




















