لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے نو کو مئی جلا گھیرا کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں۔ تھانہ شادمان پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔