ملتان میں شاندار تاریخی سرائیکی امن مشاعرے کی تیاریاں زور شور سے جاری،، سرائیکی امن مشاعرے میں شرکت کیلئے کوئی ٹکٹ یا انٹری فیس نہیں ہے: مہر مظہر عباس کات
ملتان : ملتان آرٹس کونسل میں شاندار تاریخی سرائیکی امن مشاعرے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر مظہر عباس کات کا مزید کہنا تھا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیر اہتمام 13 جنوری بروز سوموار بوقت 3 بجے دن ہوگا تاریخی سرائیکی امن مشاعرہ میں شاکر شجاع آبادی، عزیز شاہد، مخمور قلندری، امان اللہ ارشد، جہانگیر مخلص، امجد اسلام امجد، مختیار مخلص، دیوانہ بلوچ، مضطر کاظمی، اجمل خاموش، کومل جوئیہ، شاہدہ وفا علوی، سمیرا ملک، نوشین فاطمہ سمیت ملک بھر کے نامور شعراء شرکت کر رہے ہیں۔ مشاعرے میں شرکت کیلئے ملک بھر کے نامور شعراء ، علمی ، ادبی ، سیاسی، سماجی شخصیات کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں اس شاندار سرائیکی امن مشاعرے میں شرکت کیلئے کوئی ٹکٹ کوئی انٹری فیس نہیں ہے۔ سرائیکی امن مشاعرہ میں وسیب کے ہر فرد کو شرکت کی دعوت عام ہے








































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 352
Total Hits : 840493
Who's Online : 4




















