ملتان پریس کلب اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اشتراک سے ڈیجیٹل اسکلز کورس کے شرکاء میں تقریب تقسیم اسناد
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان پریس کلب اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اشتراک سے ملتان کے صحافیوں کے لیے تین روزہ ڈیجیٹل اسکلز کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کو جدید ڈیجیٹل سکلز، سائبر سیکیورٹی، فیکٹ چیکنگ، اور آن لائن ارننگ کے موضوعات پر تربیت دی گئی۔ کورس کے اختتام پر ایک
تقریب تقسیم اسناد کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب حافظ عمران لیاقت بھٹی نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور خدمت کی سیاست ہے. عملی اقدامات کے ذریعے اس وطن عزیز کو قائد کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی پاکستان بنائیں گے. ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں آئی ٹی
سنٹرز بنا رہے ہیں جہاں طلباء، نوجوانوں، خواتین اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کریں گے تاکہ وہ با عزت طریقے سے اپنا روزگار کمائیں اور پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں. صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ اس کورس کا مقصد صحافیوں کو جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا اور ان کے پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنا ہے۔ یہ کورس صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ ابوالحسن نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے تعلیم و تربیت کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہے، بہت جلد ملتان میں ڈیجیٹل سکول آف جرنلزم کی بنیاد رکھیں گے۔ جنرل سیکرٹری ملتان پریس کلب نثار اعوان اور جوائنٹ سیکرٹری شریف جوئیہ نے کورس کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب احمد اجمل نے شرکاء کو جدید ڈیجیٹل ٹولز کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایسے کورسز صحافیوں کو عالمی معیار کے مطابق ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔تقریب کے آخر میں کورس کے شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں، جنہوں نے کورس کے معیار اور تربیتی مواد کو سراہتے ہوئے ایسے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔





































Visit Today : 58
Visit Yesterday : 485
This Month : 12775
This Year : 60611
Total Visit : 165599
Hits Today : 382
Total Hits : 840523
Who's Online : 4




















