ملتان : مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کے وائس پریزیڈنٹ آصف محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ ملتان کے موقع پر تعلیم و صحت کے شعبہ میں بہتری اور طلبہ میں سکالرشپ کے عملی معنوں میں اقدامات مثالی کردار ہے اور لائق احسن اقدام ہے یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ جسٹس حمید کالونی نشتر روڈ پر پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب بہت جلد ملتان میں صنعتی انقلاب کے لیے بھی انقلابی قدم اٹھائیں گی جس کی وجہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور مزید خوشحالی آئے گی موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے جس کے لیے وہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے موجودہ حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر اور ان کی مشاورت سے قدم اٹھا رہی ہے تاکہ دیگر بحرانوں اور مسائل کا خاتمہ ممکن ہو لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ فتنہ خان اور اس کے حواری موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کو لائق تحسین قرار دینے کی بجائے منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ اج فتنہ خان کی جھوٹ پر مبنی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اور عوام فتنہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔