مرکزی انجمن تاجران پیراں غائب روڈ ملتان انتخابات،،، تاجر دوست اتحاد گروپ کے صدر رانا محمد احسن سرور (سنی) ،جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر بلامقابلہ کامیاب،، سید مطلوب حسین بخاری و دیگر کی مبارک باد
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی انجمن تاجران پیراں غائب روڈ باقر آباد چوک تا زیڈ ٹاﺅن چوک کے الیکشن میں تاجر دوست اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب ہو گیا جس میں صدر رانا محمد احسن سرور (سنی) ،جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر ،بانی۔سید مطلوب حسین بخاری،سرپرست اعلیٰ نادر خان ، چیئرمین رانا ذوہیب منور، ڈپٹی سرپرست اعلیٰ رمیض خان، سینئر وائس چیئرمین حاجی لیاقت علی،جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد امین،فنانس سیکرٹری ملک محمد مجاہد،انفارمیشن سیکرٹری مرزا سکندر بیگ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد فیصل ذکی چٹھہ، نائب صدور چوہدری محمد اصغر، شاہد حسین گوگی،ملک شکیل احمد،رانا محمد وسیم فیصل،رانا وسیم چاند،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری محمد انور خان،عمران نیازی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسعود غازی،چیئرمین مجلس عاملہ ذکاءاللہ خان، سینئر چیئرمین مجلس عاملہ، خضر حسین حیدری، سرپرست حماد غوری، چیف کوآرڈینیٹر محمد افضال، چیف آرگنائزر سید تصور حسین شاہ، آرگنائزر سلیم رضابلا مقابلہ کا میاب ہوگئے اس موقع پر الیکشن کمشنر رانا کریم الدین معاون چودھری محمد علی۔شیخ امان اللہ نے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر تاجر دوست اتحاد گروپ کو نوٹیفیکیشن جاری کیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گۓ ،مالائیں ،پھولوں کے ہار اور میٹھائی تقسیم کی گئی بعد ازاں الیکشن میں تاجر دوست اتحاد گروپ کے بلامقابلہ کامیاب صدر رانا محمد احسن سرور (سنی) نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کی تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کراﺅں گااور ان کے شانہ بشانہ ہر وقت کھڑا رہوں گاتقریب کے بعد صدر رانا محمد احسن سرور (سنی) ،جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر ،بانی سید مطلوب حسین بخاری ، سرپرست اعلیٰ نادر خان ، چیئرمین رانا ذوہیب منور ، چیئرمین ایکشن کمیٹی عبدالرشید انصاری، وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی وقاص بیگ چیئرمین مصالحتی کمیٹی حاجی محمد رمضان پراچہ،سینئر وائس چیئرمین مصالحتی کمیٹی حاجی رمضان، وائس چیئرمین مصالحتی کمیٹی نعمان احمد اور دیگر بلا مقابلہ منتخب عہدیداران وحامیونکے ہمراہ جشن منایا پھولوں ،مالاﺅں کے ہار اور میٹھائی تقسیم کی اس موقع پر بلامقابلہ نومنتخب عہدیداران نے اپنے دکانداران تاجروں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے پیدل مارچ ریلی نکالی اس موقع پر تاجران نے ریلی کے بلامقابلہ نومنتخب عہدیداران کا پھولوں کی پتیوں اور میٹھائی سے استقبال کیا ۔





































Visit Today : 58
Visit Yesterday : 485
This Month : 12775
This Year : 60611
Total Visit : 165599
Hits Today : 382
Total Hits : 840523
Who's Online : 4




















