پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈیمی رسالپور کا تربیتی جہاز دوران پرواز کھیتوں میں گر تباہ
نوشہرہ : پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈیمی رسالپور کا تربیتی جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر دوران پرواز کھیتوں میں گر کر تباہ، جہاز میں سوار پائلٹ شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈیمی رسالپور میں ایک تربیتی جہاز K8 معمول کے مطابق اڑان بھر کر نچلی پرواز کررہا تھا کہ اس دوران جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر رسالپور آرمی گیٹ نمبر کے قریب کھیتوں میں گر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹ سکواڈرن لیڈر احمد میاں موقع پر شہید ہوگیا۔ جہاز کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ عسکری حکام موقع پر پہنچ گئے اور ایئر فورس ، آرمی اور پولیس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے تربیتی جہاز میں سے شہید اسکواڈرن لیڈر احمد میاں کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 334
Total Hits : 840475
Who's Online : 5




















