پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام ہر محلہ، گلی میں پہنچائیں گے ، پیپلز پارٹی کو مضبوط بنائیں گے: مزدور ورکرز پارٹی جنوبی پنجاب
ملتان : پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد عاشق بھٹہ اور سابقہ رابطہ آفیسر وزیراعظم ایم سلیم راجہ،ضلعی صدر مبشر شاہ،جنرل سیکرٹری محمد حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام ہر محلہ، گلی میں پہنچائیں گے اور پیپلز پارٹی کو مضبوط بنائیں گے مزدور ورکرز پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیبر ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو ضلع ملتان کے زیر اہتمام بانی پیپلز پارٹی کے رہنما ملک رنگ علی کھو کھر(مرحوم) کی رہائش گاہ پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کاکے کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیاتقریب کی صدارت سید مبشر حسین شاہ صدر پیپلز لیپر پیورو ضلع ملتان نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدر جنوبی پنجاب پیپلز لیبر بیورو ملک محمد عاشق بھٹہ اور سابقہ رابطہ آفیسر وزیراعظم و سیکرٹری انفارمیشن ملتان ڈویژن ایم سلیم راجہ تھے نقابت کے فرائض سیکرٹری جنرل پیپلز لیبر پیورو ضلع ملتان محمد حسین کھوکھر نے سرانجام دئے جبکہ تقریب میں ملک سجاد حسین کھوکھر اللہ بخش بھٹہ محمد امجد بٹ رانا محمد افضل نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ایٹمی قوت سے مضبوط بنایا غریب عوام کو بات کرنے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے جہدوجہد کا راستہ بتایا اج سالگرہ کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام ہر محلہ ہر گلی میں پہنچائیں گے اور پیپلز پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے تاریخ گواہ ہے ورکروں نے بھٹو خاندان کے ساتھ ہمیشہ وفا کی اور ابن الوقت مفاد پرستوں نے پارٹی اور پارٹی کے قائدین کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے نقصانات دیئے ہیں ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں علاقہ وکارکنان نے بھرپور شرکت کی۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 346
Total Hits : 840487
Who's Online : 5




















