ملتان:  انجمن تاجران چوک قذافی کی جانب سے پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کےنومنتخب کنونئیر محمد شہباز شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ، جس میں سرپرست اعلیٰ منیر شاکر جوئیہ ، صدر رانا خورشید ، رانا محمد خالد ، ناصر گجر ، مہر سرفراز ، محسن شہزاد ، امجد علی ، خالد قریشی ، رانا امجد ، میاں اشرف ، فیصل چوہدری ، چئیرمین خلیل پاشا ، رانا وسیم ، رانا نوید ، میاں محمد اشرف ، رانا طارق ، وقاص کمبوہ و دیگر عہدے داروں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منیر شاکر جوئیہ نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں سول سوسائٹی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک معاشرتی فلاح و بہبود کے مختلف میدانوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے ، انہوں نے نومنتخب کنونئیر پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک محمد شہباز شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباددی اور توقع ظاہر کی کہ وہ شہر کی تعمیرو ترقی اور یہاں کی عوام کی فلاح و بہبود کےلئے موثر آواز بنیں گے،اس موقع پر پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کےنومنتخب کنونئیر محمد شہباز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران چوک قذافی کے عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تاجروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے ، ترقیاتی اور فلاحی کاموں کے لئے تاجروں کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کی جائیں گی اور خطہ کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔