وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نوازشریف وحکومت پنجاب کی جانب سے فلاحی پروگرامز کی رجسٹریشن کے لئے سماجی رہنما اسداللہ شیخ کی رہائش گاہ پر کیمپ لگادیا گیا
ملتان: وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نوازشریف وحکومت پنجاب کی جانب سے فلاحی پروگرامز کے لئے رجسٹریشن کے لئے سماجی رہنما اسداللہ شیخ کی رہائش گاہ پر کیمپ لگادیا گیا،اس کیمپ میں کسان کارڈ ، ہمت کارڈ ، ہیلتھ کارڈ ، لائیوسٹاک کارڈ ،ای میٹیکس سکیم ، سکالرشپ پروگرام ، اپنی چھت اپنا گھر ، روشن گھرانہ سولر پروگرام ، نگہبان رمضان پیکج سمیت دیگر فلاحی پروگرامز کے لئے رجسٹریشن میں معاونت کی جائے گی،کیمپ کا افتتاح تاجر رہنما حافظ سعداللہ شیخ نے کیا ، صفی اللہ شیخ ، عمیر نصیر ، سعیداللہ شیخ ، رانا عمران و دیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ سعداللہ شیخ نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کےاقدامات مثالی ہیں،اس کیمپ سے تمام پروجیکٹس کی رجسٹریشن میں معاونت کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خد مت پر یقین رکھتے ہیں ،اللہ کی قربت حاصل کرنے کے لیے خدمت انسانیت ہی بہترین راستہ ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے ہر شخص کو متاثر کیا ہے ، خصوصاً مستحقین سمیت سفید پوش افراد کے معاشی مسائل میں اضافہ ہوا ہے، انہیں غذا،تعلیمی اخراجات،یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے مسائل درپیش ہیں، ہم مل کر اللہ سے منافع کی تجارت کرتے ہوئے مخلوق خدا کی خدمت جتنی ہو سکے ،کریں گےاور معاشی مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہرممکن سماجی خدمات سرانجام دی جائیں گی ۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 354
Total Hits : 840495
Who's Online : 3




















