5جنوری عالمی دن حق خودارادیت اہل کشمیر ،،، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے،،جلد ارض کشمیر پر شمس آزادی پوری آب و تاب سے چمکے گا : طوبیٰ متین شیخ
ملتان(صفدربخاری سے) کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی۔ اہل کشمیر نے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف لہورنگ تاریخ رقم کی ہے۔ ان شاءاللہ جلد ارض کشمیر پر شمس آزادی پوری آب و تاب سے چمکے گا۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع ملتان و سینئر نائب صدر میاں نواز شریف جانثار تحریک ضلع ملتان طوبیٰ متین شیخ نے 5جنوری حق خودارادیت اہل کشمیر کے عالمی دن پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 1949 میں کشمیری عوام کے بنیادی حق کو تسلیم تو کیا گیا مگر بنیا اس قرارداد اور اہل کشمیر کے حق کو آج بھی تسلیم نہیں کرتا اور تمام عالمی برادری اس کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جبری تسلط۔ غاصبانہ قبضہ۔ خواتین کی بے حرمتی۔ بچوں کو یتیم بنانا۔ بے گناہ شہریوں کی گمشدگی۔ قتل عام۔ غیر انسانی سلوک کاسلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں قیام امن کو مسئلہ کشمیر کے فوری حل سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں مکمل حمائت کرتے ہوئے آزادی کے حصول تک شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 360
Total Hits : 840501
Who's Online : 1




















