امن و امان کے قیام سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے: جمیعت علمائے اسلام ملتان
ملتان : جمیعت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود ،جنرل سیکرٹری نور خان ہانس , سرپرست حافظ شیخ محمد عمر ،ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امن و امان کے قیام سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے اور وطن عزیز پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہےحکومت بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش وصرف کی قیمتوں میں واضح کمی کے لیے انقلابی اقدامات کو یقینی بنائے وفاقی و صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے ذمہ داری کا کردار ادا کرے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے جس کی وجہ سے یقینا پوری قوم میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیےامن اور سیاسی استحکام انتہائی اہم ہے جس کے لیے جے یو آئی کی قیادت ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نجات اور امن و امان کے قیام کے لیے ساتھ کھڑی ہے ۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 374
Total Hits : 840515
Who's Online : 1




















