ملتان: ہیومین میٹاپینو وائرس human Metapino virusکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ” ان خیالات کا اظہار معروف فیملی فزیشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے راہنما ڈاکٹر پیر سید محمد عبدالسمیع نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہیومن میٹابینو وائرس جو کہ چائنہ میں بڑی تیزی سے پیھل رہا ہے پاکستان میں یہ پہلے سے موجود ہے 2001 ،سال اس کی علامات میں نزلہ، کھانسی ، سانس میں د شواری سر میں درد، سینے میں انفیکشن، بخار ہونا ہے انکھوں سے پانی ، جسم پر الرجی ہو سکتی ہے اس کی علامات کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ ہم احتیاط کریں, جو سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان کے اندر چھوٹے بچے اور خصوصی طور پر چھ ماہ سے لے کر ایک سال تک کے بچے اس سے بڑے بچے اور بوڑھے لوگ سال سے زائد عمر کے افراد شا ہوتے ہیں اور حاملہ خواتین شامل ہیں. اس سلسلے میں ہمیں چاہیے کہ ان علامات کے ساتھ احتیاط کریں اپنے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو چاہیے اور محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے لیے اگاہی مہم شروع کرے اور اس کے لیے باقاعدہ حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے تاکہ ہمارے لوگ اس سے متاثر نہ ہوں.احتیاطی تدابیر میں کھانا کھانے سے پہلے اور ہر کام کرنے سے پہلے ہاتھ دھونا ، ایک دوسرے کی روزمرہ استعمال کی اشیاء استعمال نہ کریں۔ ایسی کسی علامات کی صورت میں قریبی ڈاکٹر سے رابطہ کریں