ملتان:  سیکریٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب، خالد نذیر وٹو نے ساؤتھ پنجاب ایجوکیشن آفس کا وزٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے سپیشل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام تعلیم اور معیار تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، کوالٹی ایجوکیشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، سیکریٹری سکولز خالد نذیر وٹو نے سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی کارکردگی کو سراھا اور کہا کہ آپ اچھا کام کر رھے ہیں، سکولوں کے معیار میں بہتری ہمارے تعلیمی اھداف میں سرفہرست ہے انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رھے ہیں، اس سلسلے میں سکولوں میں ایلومینائی کونسلز کا قیام عمل میں لایا جا رھا ہے، تاکہ سکولوں کے سابق طلبہ والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد سے بھی مدد لی جائے گی، انہوں نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو ہدایت کی کہ ہر سکول میں ایلومینائی کونسل بنائی جائے، زیر التواء انکوائریز اور ڈیویلپمنٹ سکیموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ساؤتھ پنجاب خواجہ مظہرالحق اور سیکشن آفیسر حنا چوہدری بھی موجود تھیں،