مہر مزین عباس چاون نے اپنی زندگی میں شعیہ سنی لائسنسداروں کے ساتھ ملکر ہمیشہ اتحاد و وحدت کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا: مجلس ترحیم پر مقررین کا خطاب
ملتان(صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام کے مرکزی صدر مہر مزین عباس چاون جو بقضائے الہیٰ انتقال کر گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم اور ان کی خدمات کے اعتراف میں دربار حضرت شاہ شمس پر تقریب منعقد ہوئی جس میں شاعر اہلبیت شوکت رضا شوکت،شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی،مہر مختار حسین چاون،ذاکر اہلبیت رضوان قیامت،ذاکر اہلبیت محمد حسین شاہ نے خطاب کیا جبکہ شاہد عباس،ڈاکٹر حسن عباس، اشفاق حیدرجیؤ،مخدوم ظہور حسین شمسی،بشارت عباس قریشی،سید موسیٰ رضا،اخلاق حیدر صدیقی،قیصر عباس دادوآنہ،سیداظہر حسین کاظمی دیگر نے مزین عباس چاون کی مزہبی،سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شعیہ سنی لائسنسداروں کے ساتھ ملکر ہمیشہ اتحاد و وحدت کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا مزین عباس چاون نے لائسنسداروں،بانیان مجالسِ اور متولیان کے ساتھ ملکر بھائی چارے کی فضا کر برقرار رکھا عزاداری کے فروغ میں بھی ہمیشہ ان کا کردار یاد کھا جائے گا۔آخر میں دربار حضرت شاہ شمس کے سجادہ نشیں مخدوم سید عون رضا شمسی نے دعا کرائی۔






































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 485
This Month : 12773
This Year : 60609
Total Visit : 165597
Hits Today : 372
Total Hits : 840513
Who's Online : 1




















