ملتان (صفدربخاری سے) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری ملتان کے جیالوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ملتان کی تنظیمی صورتحال میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ 2025 بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کا سال ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ سندھ نثار احمد کھوڑو نے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملتان محمد سلیم راجہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملتان شہر حاجی امین ساجد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ثابت ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت کو اپناتے ہوئے اپنی سیاسی بصیرت کا لوہا منوا چکے ہیں اور اج مخالفین بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سوچ سوجھ بوجھ کے معترف ہیں صوبائی صدر سندھ نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ پانچ جنوری کو شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی او شہید بابا ذوالفقا ر علی بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا کیونکہ شہید بھٹو ایک طارق ساز اور عہد افرین شخصیت کے مالک تھے شہید ذوالفقار بھٹو کے شاندار کارناموں کی فہرست تو بہت طویل ہے مگر پاکستان میں آئین کا نفاذ ملک کو ایٹمی قوت بنانا اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا شہید بھٹو کے عظیم کارناموں میں سے ہیں جبکہ شہید بھٹو کا شمار دنیا کی عظیم رہنماؤں میں ہوتا ہے وہ پاکستان کی تاریخ بلکہ مسلم اُمہ کی تاریخ کا ناقابل فراموش کردار ہیں اور پاکستان کی سیاست اج بھی ان کے گرد گھومتی ہے اس موقع پر ڈویژنل سیکٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان شہر حاجی امین ساجد نے صوبائی صدر سندھ نثار احمد کھوڑو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ملتان دورے کی دعوت دی۔