ملتان :  ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود مختار کی منظوری سے ایک سال سے پرموشن کے منتظر متعدد ملازمین کو سولہویں سکیل پر ترقی دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے سنیارٹی کے لحاظ سے ترقی پانے والے 7 ملازمین کو انسپکٹرز رینک پر پرموٹ کیا گیا ہے جن میں چوہدری نیاز احمد ڈھلوں، ریحان فاروق جاٹ، منور حسین خان، راؤ تسلیم اختر، راؤ وکیل احمد، غفور الرحمن، محمد سرفراز جبکہ 3 ملازمین عدنان غفور، محمد زبیر خان اور شیخ سرفراز احمد کو اسسٹنٹ بنادیا گیا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے ملازمین محکمانہ قواعد مطابق پرموشن کے منتظر تھے جبکہ پنجاب کے دیگر تمام ڈویژنز میں 2023ء کے اوائل میں ملازمین کو پرموٹ کیا جاچکا ہے امید ہے ترقی پانے والے ملازمین مزید دلجمعی سے حکومتی محاصل کے لیئے تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں گے ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ ملتان ایکسائز آفس کا چارج لینے کے فوری بعد بوجوہ سائلین کی مہینوں تاخیر کا شکار 600 اپیلوں کے دو ہفتوں میں فیصلے کرکے ٹیکس گزاروں کو ریلیف دیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی پرفارمنس بہتر ہے پراپرٹی ٹیکس، ایکسائزبرانچ اور موٹر برانچ کی ٹیکس وصولیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیئے موثر ٹیم ورک کے ذریعے مقررہ ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے کے لیئے پرعزم ہیں،