ملتان :  ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) کے صدر رؤف مان اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے سینیئر صحافی عامر حسینی کے بیٹے شاہویز نقی کیساتھ ڈکیتی اور ایف آئی آر درج نہ ہونے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شاہویز نقی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی چھینی جب وہ ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانہ سٹی خانیوال گئے تو فرنٹ ڈیسک عملہ نے نہ صرف درخواست لینے سے انکار کردیا بلکہ مقدمہ ہی درج نہ کیا جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمرے خراب ہونے کے باعث سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر صحافی کے بیٹے کیساتھ پولیس کا رویہ افسوسناک ہے ۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس مطالبہ کرتی ہے ڈکیتی کا مقدمہ فوری طور پر درج کرکے ملزم گرفتار کئے جائیں اور شاہویز نقی کی داد رسی کی جائے ورنہ صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہو جائے گی ۔