سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود مختارکا ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محمد اسلم سپرا کے ہمراہ ملتان ڈویژنل آفس کا وزٹ،پرفارمنس کا جائزہ لیاگیا
ملتان (صفدربخاری سے) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود مختار نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محمد اسلم سپرا کے ہمراہ ملتان ڈویژنل آفس کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی سمیت ڈسٹرکٹ آفیسر ایڈمن خالد حسین قصوری، ای ٹی اوز عارف شیخ۔ عبدالمجید قریشی، چوہدری اعجاز احمد، محمد علیم اختر، سید محمد رضا شاہ، محمد شہباز اور محمد یونس گوندل بھی موجود تھے سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے ملتان ڈویژن کی پرفارمنس کا جائزہ لیا اور پراپرٹی ٹیکس، ایکسائزبرانچ اور موٹر برانچ کی ٹیکس وصولیوں کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس انسپکٹر کی مقررہ ششماہی ہدف سے کم ریکوری ہے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیئے جائیں اور جن کی 50 فیصد سے زائد ریکوری ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے فردا فردا تمام ای ٹی اوز کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا اور انہیں تلقین کی کہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے کے لیئے تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں، انہوں نے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان افتخار احمد بھلی کو ایکسائز بلڈنگ کی مخدوش حالت بارے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ کمشنر ملتان سے ملاقات کرکے اس مسئلہ کا حل نکالیں گے تاکہ ایکسائز ملازمین کو کوئی بہتر بلڈنگ فراہم کی جاسکے سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے کہا کہ یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں انیوالے یونٹس پر ڈی سی ریٹ لاگو ہوگا جس سے محکمہ کو اضافی ریونیو حاصل ہوگا انہوں نے ایکبار پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے تمام ای ٹی اوز کو ٹیکس ریکوری بہتر کرنے کی ہدایت کی،






































Visit Today : 93
Visit Yesterday : 485
This Month : 12810
This Year : 60646
Total Visit : 165634
Hits Today : 587
Total Hits : 840728
Who's Online : 4




















