ملتان (صفدربخاری سے) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ پرائیوٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے تعلیم کے شعبے میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعلیم ہر بچے کا پیدائشی حق اور ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ لہذا حکومت فروغ تعلیم کے لیے تمام ممکنہ و سائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تا کہ ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے اورمستقبل میں مفید شہری بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیسٹ فیو چر ایجو کیشن سسٹم سکول کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطورمہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔ جبکہ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل ملتان و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک ذوالفقار ڈوگر، لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان کے سابق ڈسٹر کٹ گورنر میاں شکیل آرائیں، سماجی رہنماء میاں نعیم ارشد، مذہبی سکالرعلامہ در علی شاہ جھنڈیر،حاجی ملک عبدالغفور،ملک آصف شہزاد ارائیں، میاں عمران خورشید ارائیں،ملک عامر ڈائریکٹر، میاں فہیم احسن ایڈووکیٹ،میاں ذیشان ارائیں،ملک عمیر، ملک آصف،نعیم بھٹی، ڈاکٹر طاہر نواز قریشی، علامہ ثقلین الحسنین جھنڈیر،ملک شاہد بھٹہ اور ملک ساجد مہمانان اعزاز تھے۔ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا بچے ہمارا سنہرا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تر بیت پر خصوصی توجہ دی جائے،تعلیم و تربیت دونوں لازم و ملزوم ہے جو کہ انسان کو ایک اچھا انسان بناتی ہے۔ بیسٹ فیو چر ایجو کیشن سسٹم ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔ اساتذہ بچوں کو آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا ہنر سکھاتے ہیں۔ اساتذہ کی عزت اور احترام کے بغیر زندگی میں کامیابی ممکن نہیں۔ تقریب سے ملک ذوالفقار ڈوگر، میاں شکیل آرائیں، میاں نعیم ارشد،ملک آصف شہزاد ارائیں، میاں عمران خورشیدارائیں، میاں فہیم احسن ایڈووکیٹ اور علامہ درعلی شاہ جھنڈیرنے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا دنیا کی کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، دنیا میں ترقی یافتہ قوم بننے کے لیے ہمیں تمام وسائل اور کاوشیں بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے صرف کر دینی چا ہیے۔سکول کے منیجنگ ڈائر یکٹر انجینئر کاشف ملک نے کہا بیسٹ فیو چر ایجو کیشن سسٹم سکول نے نہ صرف اعلیٰ معیارِ تعلیم کو برقرار رکھا ہوا ہے بلکہ باصلاحیت سٹوڈنٹس کو میعاری تعلیم فراہم کر کے خدمتِ خلق کا فریضہ بھی سرانجام دے رہا ہے۔ طلبہ کی ذہنی، اخلاقی، اور معاشرتی تربیت بھی کی جا رہی ہے جو کہ ایک خوشحال اور مہذب معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے۔تعلیم کے فروغ کے لیے عوام حکومت اور سول سوسائٹی کے اداروں کو مل جُل کر اقدامات اُٹھانے ہوں گے تا کہ جہالت کے اندھیروں کو ختم اورعلم فراست کی بصیرت اور نور کو عام کرنے میں قومی فریضہ کی ادا ئیگی ممکن ہو سکے۔