سلور ایمپل سکولز کا نتیجہ،، اس تعلیمی درسگاہ کے اساتذہ بہت محنتی ہیں: ایس ایس پی اپریشن کامران عامر خان و دیگر کا خطاب
ملتان: ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سلور ایمپل سکولز الکنیز کیمپس نے اپنا معیار قائم رکھا ہے جبکہ آج کے نتیجے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سکول کے اساتذہ کی محنت رنگ لائی ہے اور اُمید ہے ائندہ بھی اس درسگاہ کا معیار قائم رہے گا یہ بات سلور ایمپل سکولز الکنیزکیمپس کے سالانہ نتیجہ کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس ایس پی اپریشن کامران عامر خان، صدر انجمن تاجران ملک زبیر کبو ہ،ملک آصف، میاں وقاص فرید قریشی،عبدالحمید،ملک حفیظ کبوہ اونر سلور ایمپل سکول اسلامک سکالر قاری محمد ہاشم،پروفیسر محمد حبیب انجینئر محمد الیاس نے کہی انہوں نے کہا ہے کہ آج جو نتیجہ سامنے آیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس تعلیمی درسگاہ کے اساتذہ بہت محنتی ہیں جو بچوں پر خصوصی توجہ دے کر ان کا مستقبل روشن کر رہے ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز بچوں نور فاطمہ عمر انش حمید نور زہرہ عمر عزیز عبدالرحمن نور اشتیاق جنید عزیز اور دیگر طلبہ و طبا ت میں انعامات تقسیم کیے آخر میں اونر ملک حفیظ کمبو نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں گے اور مزید تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کریں گے۔






































Visit Today : 91
Visit Yesterday : 485
This Month : 12808
This Year : 60644
Total Visit : 165632
Hits Today : 581
Total Hits : 840722
Who's Online : 2




















