ملتان:  کینٹ کے رہائشیوں کو معیاری تعلیم صحت کی بنیادی سہولیات دینا اور تاجروں کے ٹیکس سمیت تمام مسائل کو حل کر کے سہولیات فراہم کرنا ہے پینے کا صاف پانی صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ماحول اور سائلین کے مسائل حل کرنا اور کینٹ میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے ثقافتی اور اولیاء کا شہر ملتان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ملتان پاکستان کے چند بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے ملتان شہر کے بارے میں جس طرح سنا تھا اس سے کئی گناہ خوبصورت پایا کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ کینٹ کے رہائشیوں کو پینے کے لیے صاف پانی کی وافر فراہمی اور کنٹونمنٹ بورڈ اپنے رہائشیوں کے لیے بہتر سے بہتر ماحول مہیا کرنے کےلئے بھرپور کوشش جاری رکھے گا کینٹ کا علاقہ جو کہ پہلے ہی سرسبز ہے۔ کینٹ گارڈن کینٹ کے رہائشیوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اس کو مذید خوبصورت بنائیں گے تاکہ کینٹ کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے ٹیکس کے حوالے سے جو تحفظات ہیں ان کو دور کر کے تاجروں کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا ٹیکس دینے سے ہی مسائل میں کمی ا سکتی ہے ٹیکس دیکر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ہم بھی تاجروں اور کینٹ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے ملازمین کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے ملتان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ملتان ثقافتی و جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا بڑا شہر ہے میری کوشش ہوگی کہ کینٹ کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالوں میرے آفس کے دروازے سائلین اور تاجر برادری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں