ملتان (صفدربخاری سے) زاہد بلال قریشی، علامہ حامدالرحمن حامدی سلطانی، علامہ صابر حسین اعظمی اور علامہ فیض اسد چشتی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جو کارنامے سرانجام دیئے وہ تاریخ اسلام میں سنہری حروف سے رقم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام جامعہ عربیہ ضیاءالعلوم ساتواں میل مظفر آباد ملتان میں سیدنا ابوبکر صدیقؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، پیر عبدالرزاق آزاد، حاجی اقبال عادل قادری، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، شیخ اظہرحسین، ڈاکٹر طیب ملک، ملک عامر وینس، اقبال یوسف نقشبندی، محمد تسلیم قریشی، قاری اعجاز عطاری، قاری طاہر فیضی، محمد صدیق قریشی، شرافت علی، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، ریاض احمد چشتی نظامی، سردار نوید حسین جراح اور علامہ فاروق مہروی نے بھی خطاب کیا، سیمینار کی صدارت اتحاد کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی، پیر عبدالرزاق آزاد بطور مہمان خصوصی شریک تھے اور میزبانی اتحاد کے سینئر نائب صدر علامہ حامدالرحمن حامدی سلطانی نے کی جبکہ حافظ شرافت علی مرزا، ملک عنصر لابر، قاری محمدعمران قادری، حافظ عمران خضری، محمد فرحان خضری، مہر علی ظفر، چوہدری منیر احمد، ملک ارشدلابر، حاجی محمدصادق، سیدحیدرعلی، حاجی اشفاق سلطانی، علامہ ارسلان سعیدی، علامہ آفتاب اقبال کریمی، محمدارشادعطاری، چوہدری محمدآصف، ڈاکٹر محمدفیاض، رانا تسلیم ، صادق فرید، محمدکمال ضیاء، عامر اقبال قادری، محمد سلیم عطاری، محمد کاشف، حاجی مختار احمد اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔