کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم کے میدان میں آ گے بڑھنا ہے: شیخ محمد افضل
ملتان (صفدربخاری سے) ستارہ شجاعت جو ائن ڈائر یکٹر جنرل ساوتھ پنجاب شیخ محمد افضل نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم کے میدان میں آ گے بڑھنا ہے اسی لیے ہمیں روشن مستقبل کے لیے تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تب بھی ہم ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو سکتے ہیں اور معاشی طور پر بھی مستحکم ہو سکتے ہیں حکومتی سطح پر شرح خواندگی میں اضافے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم جیسے قیمتی زیور سے محروم نہ کریں اور اپنے بچوں کو ان لائن تعلیم سے بھی روشناس کرائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹ کونسل میں بریٹن گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے زیر اہتمام 25ویں اور 26 ویں 14 روزہ سالانہ تقریبات کے دسویں روز الخالق کیمپس اینڈالباری پلے گروپ ٹومیٹرک کلا س کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دورا ن کیا۔ ماہر تعلیم چیئر مین جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے بھی خصوصی توجہ دے تاکہ نوجوان نسل بیراہ روی سے بچ سکے سرکاری سرکاری تعلیمی ادارے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں ڈائریکٹر اپریشنز ثوبیہ خلیل،ڈائریکٹر فنانس ثاقب یونس،ڈپٹی ڈائریکٹر جویریہ شاہد،سعدیہ عامر،سحر فاروق،صائمہ کامران اور عظمی اشفاق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر طلبہ نے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے پرفارمنس پیش کیں اور ٹیبلوز پیش کیے طلبہ نے تعمیر وطن کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔جس پر مہمانان خصوصی اور والدین کی طرف سے بچوں کی رنگا رنگ پرفارمنس کو خوب سرا گیا تقریبات کا سلسلہ دو جنوری تک ملتان آ رٹس کونسل میں جاری رہے گا۔






































Visit Today : 91
Visit Yesterday : 485
This Month : 12808
This Year : 60644
Total Visit : 165632
Hits Today : 572
Total Hits : 840713
Who's Online : 3




















