افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات ، افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں: حافظ نعیم الرحمان
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں پاک-امریکا اور پاک-بھارت تعلقات سمیت کشمیر اور افغانستان کے امور پر گفتگو کی گئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی پر پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں بہت تشویش ہے، افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا اور اس ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی شریک ہوئے اور ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔






































Visit Today : 91
Visit Yesterday : 485
This Month : 12808
This Year : 60644
Total Visit : 165632
Hits Today : 577
Total Hits : 840718
Who's Online : 3




















