ملتان(صفدربخاری سے) قائد اعظم ،میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ پر ٹیم سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ نے کیک کاٹا،ملتان کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کرنے پر پوری ٹیم اور اہلیانِ ملتان کی طرف سے چوہدری زاہد مسعود کو خراج تحسین پیش کیا گیا،سٹی صدر چوہدری زاہد مسعود نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر کی دعا کروائی،چوہدری زاہد مسعود نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم پر جو احسان کیااسے اتارنا ممکن نہیں ہے ۔قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بانی پاکستان کو اپنا حقیقی لیڈ مانتے ہیں اور انہی کے فرامین کی روشنی میں ملک کو خوشحالی کے طرف لے جانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ایک دن آئے گا جب دنیا میں پاکستان کو ایشیا کا شیر کہا جائے گا اور اس سب کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہوگا ۔اُن کی سالگرہ پر قوم ان کی درازی عمر کیلئے دعا گو ہے ۔بانی پاکستان قوم کو جو نصیحتیں کرگئے اُن پر چل کر ہم اپنا آنے والا مستقبل محفوظ بناسکتے ہیں۔