9مئی واقعات،،،ملٹری کورٹس سے عام شہریوں کوسزائیں ، فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا: اپوزیشن لیڈرعمرایوب
اسلام آباد : 9مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کوسزاوں پرردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس سے عام شہریوں کوسزائیں نہیں بنتیں، فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا۔ اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماو اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے ملٹری کورٹس سے پی ٹی آئی کارکنان کی سزاﺅں پر کہا کہ پہلے بھی ملٹری کورٹس سے عام شہریوں کوسزاوں کی مذمت کی،آج بھی کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 7 ہے جس میں ریاست کی تعریف موجود ہے آپ کی پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں، آئین،سینیٹ ریاست ہے،فوج اور باقی ادارے ریاست کے نیچے ہیں،فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا،عام شہریوں کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہونا چاہئے۔ تحریک انصاف کے رہنماعمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخزانہ رہا ہوں،کمیٹیزکارکن رہا ہوں،معیشت ترقی نہیں کررہی ، کسی کا گلہ دبانےسےآپ کہیں اس کی سانس کنٹرول ہوگئی ایسا نہیں ہوسکتا،حکومت معیشت کومستحکم کرہی نہیں پارہی۔






































Visit Today : 91
Visit Yesterday : 485
This Month : 12808
This Year : 60644
Total Visit : 165632
Hits Today : 570
Total Hits : 840711
Who's Online : 3




















