ملتان :  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح اور قائد میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں لیگی متوالوں نے جگہ جگہ جشن منایا،کیک کاٹے گئے،اتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،میاں نواز شریف کی عمر درازی،صحت یابی اور ملک و قوم کی سلامتی،ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی،پیس کونسل انٹرفیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس کہ زیر اہتمام بھی تقریب منعقد کی گئی اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما ملک احمد حسین ڈیہڑ نے ن لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمان فری کے ہمراہ چوک کمہارانوالہ پر تاجر برادری کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کاٹا جبکہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملتان کے ڈویژنل صدر عبدالرحمن سنگھیڑا،ضلعی صدر عبدالرحمن فری،رفیق کریمی،ملک شہزاد،ریاض سفاری ودیگر کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں اتش بازی کا مظاہرہ کیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور کیک کاٹا گیا اسی طرح چیئرمین پیس کونسل انٹرفیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس کی سینئر رہنما تہمینہ نور کی رہائش گاہ شاہ رکن عالم میں بھی بانی پاکستان قائدا اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اسی طرح مسلم لیگ ن عبدالرحمان سٹی کی نائب صدر افشین بٹ کی رہائش گاہ پر بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین رہنما شبانہ غلام قادر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف بانی پاکستان قائدا اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کر کے وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں حقیقی معنوں میں دن رات مصروف عمل ہیں معاشی بدحالی کے ذمہ دار فتنہ خان اور اس کے کرتا دھرتا تھے جن کی وجہ سے عوام اج شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے لیکن موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی معاشی خوشحالی کے لیے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں بہت جلد مہنگائی بےروزگاری کا خاتمہ ہو گا