مسلم لیگ ن اور پیس کونسل کے زیر اہتمام امریکہ کی پاکستانی ایٹمی اثاثوں پر پابندی کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان : مسلم لیگ ن اور پیس کونسل کے زیر اہتمام امریکہ کی پاکستانی ایٹمی اثاثوں پابندی کے خلاف شاہ رکن عالم ٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر امریکی پرچم اور صدر ٹرمپ کا پتلا نذر اتش کیا گیا احتجاجی قیادت مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما و ڈویژنل چیئر پرسن انٹرنیشنل پیس کونسل انٹرفیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس ہے تہمینہ نور نے کی احتجاجی مظاہرے میں عطیہ رب نواز،نورین،فاطمہ،عسکری بیگم،زرینہ سمیت دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر تہمینہ نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور پاک فوج ملک و قوم کا فخر ہے پاکستان کی ازادی خود
مختاری پر ذرہ برابر انچ نہیں انے دیں گے امریکہ ہوش کے ناخن لیں اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لے پاکستان پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ اپنا فیصلہ واپس لے اور ملک کی 26 کروڑ سے زائد عوام کو سڑکوں پر انے پر مجبور نہ کرے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و قوم کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے۔






































Visit Today : 91
Visit Yesterday : 485
This Month : 12808
This Year : 60644
Total Visit : 165632
Hits Today : 569
Total Hits : 840710
Who's Online : 3




















